چینی صدرکا پیشہ ورانہ تعلیم کی اہمیت پر زور

چینی صدرکا پیشہ ورانہ تعلیم کی اہمیت پر زور

بیجنگ :چینی صدر شی جن پنگ نے جدید پیشہ ورانہ تعلیمی نظام کی ترقی اور افراد کی مزید اعلی معیار کی تکنیکی تربیت پر زور دیا ہے۔انہوں نے ایک اہم حکمنامے میں ہدایت کی کہ پیشہ ورانہ تعلیم کے جدید نظام کو بہتر بنایا جائے تاکہ چین کی قومی ترقی کو تکنیکی صلاحیت کے حامل افراد کے ذریعے سہارا فراہم کیا جا سکے گا۔

چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ نے پیشہ ورانہ تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے نشاندہی کی کہ پیشہ ورانہ تعلیم روزگار،چین کے مینوفیکچرنگ اور خدمات کے معیار کو بڑھانے کی اہم بنیاد ہے۔واضح رہے کہ چین میں پیشہ ورانہ تعلیم سے متعلق اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوا جس میں صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی کی چیانگ کی ہدایات سے آگاہ کیا گیا