پی ایس ایل 7 کے آفیشل ترانے میں عاطف اور آئمہ آواز کا جادو جگائیں گے

پی ایس ایل 7 کے آفیشل ترانے میں عاطف اور آئمہ آواز کا جادو جگائیں گے

لاہور (سپورٹس ڈیسک):  پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کے آفیشل گانے کے لیے عاطف اسلم اور آئمہ بیگ کے نام کا قرعہ نکلا ہے۔ پی ایس ایل کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر آفیشل گانے کے لیے منتخب ہونے والے گلوکاروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق آفیشل گانے میں گلوکار عاطف اسلم اور آئمہ بیگ اپنی آواز کا جادو جگائیں گے جبکہ عبداللہ قریشی اسے کمپوز کریں گے۔ ٹویٹر پر کی جانے والی پوسٹ میں ایک تصویر شیئر کی گئی ہے، جس پر عاطف اسلم آئمہ بیگ اور عبد اللہ قریشی کی تصاویر بنی ہوئیں ہیں۔

پی ایس ایل کا آفیشل ترانہ آئندہ ہفتے تک ریلیز کیا جائے گا، جس کے بعد اسے لیگ کے دوران اسٹیڈیم میں بجایا جائے گا۔ گلوکار عاطف اسلم پہلی مرتبہ پی ایس ایل کا آفیشل ترانہ گائیں گے جبکہ آئمہ بیگ گزشتہ ایڈیشن کا آفیشل ترانہ ’گروو میرا‘ کا حصہ بن چکی ہیں۔ میوزک کمپوزر اور پرڈیوسر عبداللہ صدیقی نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا آفیشل ترانہ تیار کرنا میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔