عاصم اظہر سے تعلق معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے خاموشی توڑ دی

ہانیہ کے اس انکشاف کے بعد سے دونوں کے بریک اپ کی خبر سے متعلق سوشل میڈیا پر تبصرے ہورہے تھے جس کے بعد ہانیہ نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ عاصم میری زندگی کا ایک خوبصورت حصہ ہے

عاصم اظہر سے تعلق معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے خاموشی توڑ دی

 پاکستان ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے گلوکار عاصم اظہر سے تعلقات پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ ہم ساتھ نہیں ہیں اور نہ ہی ہم ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں، عاصم صرف ایک اچھا دوست ہے۔ہانیہ کے اس انکشاف کے بعد سے دونوں کے بریک اپ کی خبر سے متعلق سوشل میڈیا پر تبصرے ہورہے تھے جس کے بعد ہانیہ نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ عاصم میری زندگی کا ایک خوبصورت حصہ ہے، ہم دونوں کے تعلق جتنا گہرا اور مضبوط ہے اس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا ۔

گلوکارہ آئمہ بیگ کے لائیو سیشن میں ہانیہ کے اس انکشاف نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا تھا کیونکہ دونوں کے تعلقات سے متعلق خبریں زبان زدعام تھیں اور متعدد پروجیکٹس اور سوشل میڈیا پوسٹس میں دونوں ساتھ بھی دکھائی دیتے رہے ہیں۔ آئمہ بیگ نے ہانیہ عامر سے اُن کے عاصم کے تعلقات سے متعلق سوال کیا تو جواب میں ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ ہم ساتھ نہیں ہیں اور نہ ہی ہم ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں، عاصم صرف ایک اچھا دوست ہے۔

 ہانیہ نے کہا کہ ’جہاں تک میرے اور عاصم اظہر کے تعلق کا سوال ہے تو میں اس وقت کسی کے ساتھ نہیں ہوں۔ہانیہ کی جانب سے ایسے جواب کی توقع نہ ہی مداحوں کو تھی اور نہ ہی آئمہ بیگ کو، لائیو سیشن میں ہی آئمہ بیگ حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ یہ تو مجھے بھی نہیں پتہ تھا۔سوشل میڈیا پر اس حوالے سے دلچسپ تبصرے دیکھنے میں سامنے آئے ہیں، سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے بریک اپ کے حوالے سے میمز بھی وائرل ہو رہی ہیں۔