صوبائی وزیر برائے سکول ایجوکیشن مراد راس کی پنجاب ایجوکیشن فاو¿نڈیشن پارٹنرز سے اہم ملاقات

ملاقات میں سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب سارہ اسلم، پیف نمائندگان، پیف پارٹنرز ، سی ای او ایجوکیشن لاہور، و دیگر شریک تھے۔ملاقات میں پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن اور پیف پارٹنرز کے حوالے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی

صوبائی وزیر برائے سکول ایجوکیشن مراد راس کی پنجاب ایجوکیشن فاو¿نڈیشن پارٹنرز سے اہم ملاقات

لاہور( دانش خان) صوبائی وزیر برائے سکول ایجوکیشن مراد راس کی پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن پارٹنرز سے اہم ملاقات ۔ملاقات میں سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب سارہ اسلم، پیف نمائندگان، پیف پارٹنرز ، سی ای او ایجوکیشن لاہور، و دیگر شریک تھے۔ملاقات میں پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن اور پیف پارٹنرز کے حوالے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کے زیر اہتمام کام کرنے والے سکولوں میں طلباءکی تصدیق کے عمل کو مزید جامع اور شفاف بنایا جائے گا ۔ پیف کے زیر اہتمام تصدیق شدہ سکولوں کو ادائگیاں جلد کر دی جائیں گی ۔غیر تصدیق شدہ سکولوں کو مکمل اور جامع تصدیق ہو جانے تک ادائگیاں نہیں کر سکتے ۔پیف کے نظام کو موثر، شفاف اور بہترین بنانے کے لئے کام کر رہے ہیں ۔پیف کا پرانا نظام بوسیدہ اور غیر شفاف تھا۔