ایڈیشنل سیکرٹری(جوڈیشل)محکمہ داخلہ پنجاب سعید مبشر حسین نے آج ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین کا دورہ

انہوں نے جیل کچن،ہسپتال،بیرکس اور کینٹین کا وزٹ کیا اورجیل سے ملحقہ تمام جگہوں کا معائنہ کیا۔ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ نے پی پی اکاونٹ اور اردی ریکارڈ چیک کیااورصفائی ستھرائی و صحت مند ماحول کو سراہا

ایڈیشنل سیکرٹری(جوڈیشل)محکمہ داخلہ پنجاب سعید مبشر حسین نے آج ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین کا دورہ

لاہور : ایڈیشنل سیکرٹری( جوڈیشل) محکمہ داخلہ پنجاب سعید مبشر حسین نے آج ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین کا دورہ کیا۔ انہوں نے جیل کچن،ہسپتال،بیرکس اور کینٹین کا وزٹ کیا اورجیل سے ملحقہ تمام جگہوں کا معائنہ کیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ نے پی پی اکاونٹ اور اردی ریکارڈ چیک کیااورصفائی ستھرائی و صحت مند ماحول کو سراہا۔سعید مبشر حسین نےجیل میں تمام قواعد و ضوابط پر عمل درآمد ہونے اورقیدیوں کو فراہم کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔انھوں نے کہا کہ اسیران کی جانب سے جیل سپرنٹنڈنٹ اور اس کی ٹیم کی موثر انتظامی صلاحیتوں کی تعریف کرنا میرے لئے بھی فخر کی بات ہے۔