آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس

میٹنگ میں جیلوں کی سیکیورٹی، نئی بیرکس کی تعمیر اور کورونا سے بچاؤ کے لئے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔جیلوں کی کینٹین،پی سی او کا موثر استعمال اور قیدیوں کے ان کے لواحقین سے ملاقات کے امور زیر بحث آۓ

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس

لاھور  : آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ کی زیر صدارت ڈی آئی جی جیلز لاہور ریجن ملک مبشر احمد خان کے آفس میں آج اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں لاہور ریجن کی تمام جیلوں کے سپرنٹنڈنٹس نے شرکت کی۔ میٹنگ میں جیلوں کی سیکیورٹی، نئی بیرکس کی تعمیر اور کورونا سے بچاؤ کے لئے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔جیلوں کی کینٹین،پی سی او کا موثر استعمال اور قیدیوں کے ان کے لواحقین سے ملاقات کے امور زیر بحث آۓ۔

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے اپنے خطاب میں ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جیلوں میں کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گااوراسیران پر کسی قسم کا تشدد ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ تمام اسیران اور ملاقات پر آۓ سائلین کے ساتھ بمطابق قانون یکساں سلوک کیا جائے،اسیران کی شکایات کو سنا جائے اور موقع پر ان کا ازالہ کیا جائے۔مرزا شاہد سلیم بیگ نے مزید کہا کہ ڈسپلن کی خلاف ورزی اور ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے افسران اور اہلکاروں کے خلاف فوری اور سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ آئی جی جیل خانہ جات نے ڈی آئی جی جیلز لاہور ریجن ملک مبشر احمد خان کی زیر سرپرستی میں لاہور ریجن کی جیلوں کی کارکردگی کو سراہا۔