آج  کے دن 22 کشمیریوں نے بھارتی جبر کے خلاف جان کا نذرانہ پیش کرکے جدوجہدِآزادی کی نئی تاریخ رقم کی تھی: راجہ بشارت

پاکستانی قوم کشمیری بہن بھائیوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے. انشائاللہ کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور کشمیر بھارتی قبضے سے آزاد ہو گا: صوبائی وزیر قانون،پارلیمانی امور و سوشل ویلفیئر

 آج  کے دن 22 کشمیریوں نے بھارتی جبر کے خلاف جان کا نذرانہ پیش کرکے جدوجہدِآزادی کی نئی تاریخ رقم کی تھی: راجہ بشارت

لاہور: صوبائی وزیر قانون،پارلیمانی امور و سوشل ویلفیئر راجہ بشارت نے یوم شہدائے کشمیر کے موقع پرایک خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ آج  13 جولائی کے دن 22 کشمیریوں نے بھارتی جبر کے خلاف جان کا نذرانہ پیش کرکے جدوجہدِآزادی کی نئی تاریخ رقم کی تھی. انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیری بہن بھائیوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے. انشائاللہ کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور کشمیر بھارتی قبضے سے آزاد ہو گا. راجہ بشارت نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ہر سطح پر کشمیر کا مقدمہ جرات مندی سے پیش کیا. انہوں نے کہا کہ ہماری دعائیں اور بھر پور حمایت کشمیر کی آزادی تک جاری رہیں گی۔