آج بھی نہتے کشمیری بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف سینہ سپر کھڑے ہیں: فیاض الحسن چوہان

13 جولائی 1931 کو اذان مکمل کرنے کے لیے 22 بہادر اور غیور کشمیریوں کے جسموں سے گرا خون کا ہر قطرہ آج بھی جدوجہدِ آزادی کو تازہ رکھے ہوئے ہے

آج بھی نہتے کشمیری بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف سینہ سپر کھڑے ہیں: فیاض الحسن چوہان

لاہور :  وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے یومِ شہدائے کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام کی مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 13 جولائی 1931 کو اذان مکمل کرنے کے لیے 22 بہادر اور غیور کشمیریوں کے جسموں سے گرا خون کا ہر قطرہ آج بھی جدوجہدِ آزادی کو تازہ رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی نہتے کشمیری بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف سینہ سپر کھڑے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں پوری پاکستانی قوم کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے ہوۓ ہے۔ وہ دن دور نہیں جب آنے والی نسلیں کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوتا دیکھیں گی۔