بزدار حکومت کا ریاست مدینہ کے قیام کی جانب ایک اور اہم قدم

محکمہ معدنیات پنجاب نے دوران کان کنی حادثات کا شکار محت کشوں کے لیے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کر دیا

 بزدار حکومت کا ریاست مدینہ کے قیام کی جانب ایک اور اہم قدم

لا ہور:فلاحی ریاست کے قیام کی طرف تیزی سے گامزن بزدار حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود پرکوئی سمجھوتہ نہ کرنے کے عہد کا ایک بار پھر اعادہ کرلیا۔محکمہ معدنیات پنجاب میں کان کنی سے منسلک محنت کشوں کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کیا ہے اس دوران کان کنی حادثات کا شکار ہونے والے محنت کشوں کے لیے تاحیات ماہانہ وظیفہ مقرر کر دیا گیاہے۔صوبائی کابینہ کمیٹی برائے مالی امور نے دوران کان کنی حادثات کا شکار محنت کشوں کے لیے ماہانہ چھ ہزار کا وظیفہ مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

حادثات کا شکار کان کنان کے لیے اس تاحیات وظیفہ کی منظوری محکمہ معدنیات کی دن رات کی کاوشوں کا ثمر ہے۔ صوبائی سیکرٹری معدنیات عامر اعجاز اکبرنے کہا کہ اس بہترین فلاحی اقدام کے لیے مائنز لیبر ویلفیئر کمشنر چوہدری ریاض اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔محکمہ معدنیات پنجاب وزیراعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیر معدنیات کی قیادت میں اپنے محنت کشوں اور ان کے اہل و عیال کی فلاح کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔سیکرٹری معدنیات نے مزید کہا کہ بلاشبہ کان کنی کے دوران پیش آنے والے حادثات محکمہ معدنیات کے لیے ایک بڑاچیلنج ہیں تاہم محکمہ پرعزم ہے کہ عنقریب ان پر مکمل قابو پا لیں گے۔