اسٹیڈیم روڈ کو سیکیورٹی وجوہات کے باعث بند کردیا گیا

اسٹیڈیم روڈ بند ہو جانے کے بعد لیاقت آباد 10 نمبر سے آنے والے ٹریفک کو حسن اسکوائر پل سے نیو ٹاؤن کی جانب موڑدیاگیا ہے: ٹریفک پولیس

اسٹیڈیم روڈ کو سیکیورٹی وجوہات کے باعث بند کردیا گیا

کراچی میں منعقدہ پی ایس ایل فائیو میں شرکت کے لیے پہنچنے والے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی سکیورٹی کے لیے اسٹیڈیم روڈ کو بند کردیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق اسٹیڈیم روڈ بند ہو جانے کے بعد لیاقت آباد 10 نمبر سے آنے والے ٹریفک کو حسن اسکوائر پل سے نیو ٹاؤن کی جانب موڑدیاگیا ہے۔دوسری جانب نیپا سے حسن اسکوائر جانے والے ٹریفک کو بھی سیدھا نیو ٹاؤن کی جانب بھیجا جارہا ہے۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے اہلکار موقع پر موجود ہیں۔