ایس ایچ او تھانہ سٹی دریاخان انسپکٹر محمد آصف خان کا جواریوں اور منشیات فروشوں  کے خلاف کریک ڈاؤن۔

  ایس ایچ او تھانہ سٹی دریاخان انسپکٹر محمد آصف خان کا جواریوں اور منشیات فروشوں  کے خلاف کریک ڈاؤن۔
  ایس ایچ او تھانہ سٹی دریاخان انسپکٹر محمد آصف خان کا جواریوں اور منشیات فروشوں  کے خلاف کریک ڈاؤن۔
1
1

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کی ہدایات پرجرائم کےسدباب اور مجرمان کی سرکوبی کیلئے ضلع بھکر کے مختلف تھانہ جات کی طرف سےکاروائیاں جاری ہیں SHO سٹی دریاخان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جوئے کے اڈے پر چھاپہ ماراجواری رنگے ہاتھوں پکڑ لیے ملزم مسمی منیر عالم ولد علی نواز سکنہ دریاخان کو موقع پر گرفتار کر لیا ۔جن کے قبضہ سے داؤ پرلگی ہوئی رقم/5030 روپے 9 عدد موٹر سائیکل ، 104 پتے تاش  برآمد ہوئے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے آئیندہ کاروائی جاری ہے ایک اور کاروائی میں ملزم مسمی وقاص حسن ولد غلام حسن قوم نائی سکنہ دریاخان کے قبضہ سے 40 لیٹر شراب ،محمد اشرف ولد لطیف قوم آرائیں سکنہ دریاخان کے قبضہ سے 50 لیٹر شراب برآمد کرلی ۔ملزمان کے خلاف امتناع منشیات کے تحت مقدمات کا اندراج کر کے مزید کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔ بھکر پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرگرم ہے مذید DPO بھکر کا کہنا ہے کہ عوام کا تحفظ عزت کے ساتھ کریں جرائم پیشہ افراد کے گردگھیرا تنگ کریں۔