پریس کلب میں فری آئی اینڈ میڈیکل کیمپ کا انعقاد

آئی و میڈیکل کیمپ میں سپیشلسٹ پروفیسرزو ڈاکٹرز نے مریضوں کا معائنہ کیا

پریس کلب میں فری آئی اینڈ میڈیکل کیمپ کا انعقاد

لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے لائف ہسپتال اور ٹرانسپیرنٹ ہینڈز کے تعاون سے معزز ممبران اور انکی فیملیز کیلئے پریس کلب میں فری آئی و میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا ۔میڈیکل کیمپ میں سپیشلسٹ ڈاکٹرافضال علی سید،ڈاکٹر آمنہ ، ڈاکٹر ابرارالحق ، ڈاکٹر ندا، ڈاکٹر مہرام علی، ڈاکٹر فضاء، ڈاکٹر ارشمہ نواز ، ڈاکٹر راحیل عباس، ڈاکٹر تحسین ،ڈاکٹر ذیشان صدیق، پیرامیڈیکل سٹاف و آفیشلزعامر حق ، ناصر سہگل ، راحیل عباس ، تحسین رضا ، قاضی نعیم اورعروج طارق سمیت ٹیکنیکل سٹاف نے شرکت کی اور کیمپ میں آنے والے مریضوں کی آنکھوں کے معائینہ سمیت جوڑوں و پٹھوں کا چیک اپ اور شوگروبلڈکے ٹیسٹ کئے۔ میڈیکل کیمپ میںصحافیوں اور انکی فیملیزنے بڑی تعداد میں شرکت کی اورمیڈیکل کیمپ کے کامیاب انعقاد پر گورننگ باڈی کے اقدام کو سراہا۔ڈاکٹرزکی ایڈوائس کے مطابق موقع پر مریضوں کو عینکیں اور ادویات فراہم کی گئیں جبکہ بہت سے سیریس مریضوںکو مستقل علاج کے لئے ہسپتال آکرعلاج کرانے کی ہدایت کی گئی جو کہ مکمل طور پر فری ہوگا۔ اس موقع پر لاہور پریس کلب کے صدرارشد انصاری نے کہاکہ منتخب گورننگ باڈی ممبران اور ان کے اہلخانہ کی خدمات کے جذبہ سے سرشارہے اور ہم اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ایسے پروگرامز ترتیب دے رہے ہیں جس سے ممبران اور ان کی فیملیز زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکیں ۔انھوںنے مزید کہاکہ لائف ہسپتال کے ساتھ معاہدے کے تحت آج کا شاندار کیمپ منعقد کیا گیا اسی طرح ٹرانسپیرنٹ ہینڈز ایک جدید ترین علاج گاہ ہے جس کے ساتھ بھی جلد معاہدے کو عملی شکل دی جارہی ہے جس کے بعدممبران اور ان کے اہلخانہ کو لاکھوں روپے کے علاج کی سہولتیں فری میں دستیاب ہوں گی۔ لائف ہسپتال کی جانب سے ممبرگورننگ باڈی ناصر احمد سہگل نے صدر ارشد انصاری کو پھول پیش کئے جبکہ صدر ارشد انصاری نے پریس کلب کی جانب سے شاندار میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر ممبر گورننگ باڈی عمران شیخ اور لائف ہسپتال کے مارکیٹنگ منیجر ذیشان صدیق کو کاوشوں کو سراہتے ہوئے کیمپ میں شرکت کرنے والے ڈاکٹرزاور پیرامیڈیکل سٹاف کا شکریہ ادا کیااور انہیں کلب کی جانب سے یادگاری شیلڈز اور پھول پیش کئے۔