لاہور پریس کلب لٹریری کمیٹی اور پاک برٹش آرٹس کے اشتراک سے کلب کے نثار عثمانی آڈیٹوریم میں ایک شاندار محفل مشاعرہ

لاہور پریس کلب لٹریری کمیٹی اور پاک برٹش آرٹس کے اشتراک سے کلب کے نثار عثمانی آڈیٹوریم میں ایک شاندار محفل مشاعرہ

لاہور پریس کلب لٹریری کمیٹی اور پاک برٹش آرٹس کے اشتراک سے کلب کے نثار عثمانی آڈیٹوریم میں ایک شاندار محفل مشاعرہ منعقد کی ۔جس کی صدارت ناموراستاد شاعر واجد امیر نے کی، نقابت کے فرائض سلمان رسول اور شبنم مرزا نے انجام دیئے۔ منتظمین میں ڈاکٹر صغیر احمد صغیر ،علی جوشا اور اقبال بخاری شامل تھے۔ سیکرٹری لاہور پریس کلب بابر ڈوگر نے مہمانان اعزاز ابوالحسن خاور، ڈاکٹر سعدیہ بشیر، راشدہ ماہین ملک، صادق جمیل اور شازیہ مفتی کو پھول پیش کئے۔ پریس کلب کے سیکرٹر ی بابر ڈوگر نے شعرا و شاعرات سمیت تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لاہور پریس کلب لٹریری کمیٹی کی جانب سے ایسی خوبصورت محفلیں برپا کی جاتی رہی ہیں اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ صدر مشاعرہ واجد امیر کے علاوہ ریاض رومانی ، عرفان صادق، آفتاب خان، اسلم شوق، علی جوشا، شازیہ مفتی اور فراست بخاری نے اپنا مرصع کلام سنا کر حاضرین سے بے پناہ داد وصول کی۔ ڈاکٹر سعدیہ بشیر ، حسین مجروح،صادق جمیل ، علی صدف، وقار احمد وقار،ضیاءحسین ، الطاف ضامن چیمہ ،زیبا سحر، شہزاد شیخ ، شہزادتابش، روبینہ راجپوت، زرقا نسیم ،اعظم منیر، عروج زیب، علی قائم نقوی،فیاض قریشی،فیصل زمان چشتی، عجیب ساجد، نسیم گلفام، شہزاد واثق ، نصیر احمد نصیر اور تجمل کاظمی سمیت متعدد شعراءنے اپنا خوبصورت کلام سنایا۔تقریب کے اختتام پر پاک برٹش آرٹس کی طرف سے ڈاکٹر صغیر احمد صغیر نے لاہور پریس کلب لٹریری کمیٹی اور تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔