سی پیک کے تحت ڈبل لائن خضدار،باسیمااین-30 شاہراہ کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے،وزارت مواصلات

سی پیک کے تحت ڈبل لائن خضدار،باسیمااین-30 شاہراہ کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے،وزارت مواصلات

اسلام آباد :سی پیک کے تحت ڈبل لائن خضدار،باسیمااین-30 شاہراہ کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔وزارت مواصلات کے حکام کے مطابق سی پیک کی تحت تعمیر و ترقی کا سفر بغیر کسی تاخیر کے آگے بڑھ رہا ہے۔ جنوبی بلوچستان میں سی پیک سے منسلک منصوبے تیزی سےمکمل ہورہے ہیں۔

خضدار،باسمااین -30 ہائی وےسے 110 کلومیٹر لمبی ڈبل لائن سڑک کی تعمیر کا کام زوروں پر ہے جبکہ این-30 شاہراہ پر کام گزشتہ سال اکتوبر میں شروع ہوا تھا۔ ہائی وے کا 20 فیصد فزیکل کام مکمل ہوچکا ہے اور یہ شاہراہ خضدار کو این-85 سے جوڑ کر رابطے کو فروغ دے گی