رواں مالی سال کے دوران سعودی عرب میں کام کرنے ولے پاکستانیوں نے 930 ملین ڈالرکی ترسیلات زربھجوائیں، سٹیٹ بینک آف پاکستان

رواں مالی سال کے دوران سعودی عرب میں کام کرنے ولے پاکستانیوں نے 930 ملین ڈالرکی ترسیلات زربھجوائیں، سٹیٹ بینک آف پاکستان

اسلام آباد :گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران سعودی عرب میں کام کرنے ولے پاکستانیوں نے 930 ملین ڈالر سے زیادہ ترسیلات زر بھجوائیں۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپوٹ کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں جولائی تا مارچ 21-2020 کے دوران سعودی عرب سے 5.7 ارب ڈالر ترسیلات زر موصول ہوئی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تامارچ 20-2019 کے دوران سعودی عرب میں کام کرن ے پر پاکستانیوں کی جانب سے 4.77 ارب ڈالر اپنے اہل خانہ کو بھجوائے گئے تھے۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مال سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران سعودی عرب سے ترسیلات زر کی وصولیوں میں 930 ملین ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے