اتحادیوں نے منظم، مربوط اور سوچ سمجھ کر واپسی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سیکرٹری جنرل نیٹو

اتحادیوں نے منظم، مربوط اور سوچ سمجھ کر واپسی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سیکرٹری جنرل نیٹو

برسلز :امریکا کے افغانستان میں جنگ ختم کرنے کے اعلان کے بعد ہی نیٹو ممالک نے بھی اپنی افواج کے انخلا پر ایک ساتھ مل کر کام کرنے کا اعلان کر دیا۔

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق برسلز میں ایک کانفرنس کے دوران نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینس اسٹولٹلن برگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نیٹو کے اتحادیوں نے منظم مربوط اور سوچ سمجھ کر یکم مئی سے “ریزولوٹ سپورٹ فورسز” کی واپسی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان میں ایک ساتھ گئے تھے۔انہوں نے مزید بتایا کہہم نے ایک ساتھ مل کر وہاں اپنا انداز اور طریقہ اختیارکیا اور وہاں سے نکلنے میں بھی ہم ساتھ ہیں