کورلش عثمان کے مرکزی کردار نے بیٹے کی سالگرہ منائی

کورلش عثمان کے مرکزی کردار نے بیٹے کی سالگرہ منائی

سلطنت عثمانیہ پر بننے والی مشہور زمانہ تاریخی تُرک سیریز  ’ارطغرل غازی‘ کے سیکول ’ کورلش عثمان‘ میں ’عثمان‘ کا مرکزی کردار ادا کرنے والے معروف تُرک اداکار بوراک اوزچیوت کے بیٹے کرن اوزچیوت کی دوسری سالگرہ کی تقریب کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔تُرک اداکار بوراک اوزچیوت نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے بیٹے کی سالگرہ کی تقریب کی چند تصاویر شئیر کی ہیں۔

تُرک اداکار نے 23 گھنٹے پہلے ہی انسٹاگرام پر یہ پوسٹ شیئر کی ہے جسے اب تک ایک کروڑ سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ اداکار بوراک اوزچیوت سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتے ہیں وہ اکثر اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ گزارے خوشگوار لمحات کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں جوکہ مداحوں کی جانب سے بہت پسند بھی کی جاتی ہیں۔