ہالی ووڈ اداکارہ جاڈا ول اسمتھ کی حجاب میں تصویر وائرل

ہالی ووڈ اداکارہ جاڈا ول اسمتھ کی حجاب میں تصویر وائرل

معروف امریکی اداکارہ، گلوکارہ، پروڈیوسر، میزبان اور ہالی ووڈ کے سپراسٹار ول اسمتھ کی اہلیہ جاڈا پنکیٹ اسمتھ نے حجاب میں تصویر شیئر کرکے اپنے مسلم مداحوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا۔ جاڈا نے پیچ کلر کے حجاب میں اپنی سیلفی انسٹاگرام پر شیئر کی اور لکھا مجھے لگتا ہے مشرق وسطیٰ میں مجھ پر پیچ کلر جچتا ہے۔

 جاڈا اسمتھ کے اس کیپشن سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ اس وقت مشرق وسطیٰ کے کسی ملک میں موجود ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی تصویر کو بے حد پسند کیا جارہا ہے اور محض ایک دن میں جاڈا کی تصویر کو 8 لاکھ 11 ہزار سے زائد لوگ لائک کرچکے ہیں۔