:پنجاب پریزن فاؤنڈیشن کے تحت ڈی آئی جی جیلز فیصل آباد ریجن سعید اللہ گوندل کے آفس میں اجلاس کا انعقاد

میٹنگ میں جیل ملازمین کی شادی،سکالر شپ،علاج معالجہ  سمیت تمام کیسزپر تبادلہ خیال کیا گیا۔کمیٹی نے تمام کسیز کا جائزہ لیتے ہوئے انکے چیک ملازمین میں جلد تقسیم کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں

:پنجاب پریزن فاؤنڈیشن کے تحت ڈی آئی جی جیلز فیصل آباد ریجن سعید اللہ گوندل کے آفس میں اجلاس کا انعقاد

لاہور : پنجاب پریزن فاؤنڈیشن کے تحت ڈی آئی جی جیلز فیصل آباد ریجن سعید اللہ گوندل کے آفس میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔جس میں فیصل آباد ریجن کی تمام جیلوں کے سپرینڈنٹس نے شرکت کی۔میٹنگ میں جیل ملازمین کی شادی،سکالر شپ،علاج معالجہ  سمیت تمام کیسزپر تبادلہ خیال کیا گیا۔کمیٹی نے تمام کسیز کا جائزہ لیتے ہوئے انکے چیک ملازمین میں جلد تقسیم کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد سے تین،سنٹرل جیل سے تین جبکہ ڈی آئی جی آفس سے ایک ملازم کو گرانٹ دینے کی منظوری دی گئی۔ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کے چار، ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈسٹرکٹ جیل سے ایک ملازم گرانٹ پانے والوں میں شامل ہیں۔ڈی آئی جی جیلز فیصل آباد ریجن سعید اللہ گوندل نے اپنے خطاب میں کہا کہ پنجاب پریزن فاؤنڈیشن کمیٹی کا مقصد جیل ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا ہے۔