ایس ایچ او تھانہ دلیوالہ SI غلام حسن کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون بھاری مقدار میں شراب برآمد

کاروائی کا مقصد منشیات کا تدارک اور معاشرتی جرائم کا خاتمہ کرنا ہے۔ اس ضمن میں ایس ایچ او تھانہ دلیوالہSI غلام حسن نے تھانہ دلیوالہ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا

ایس ایچ او تھانہ دلیوالہ SI غلام حسن کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون بھاری مقدار میں شراب برآمد

بھکر : تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاءکی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کیلئے بھکر پولیس کی طرف سے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ کاروائی کا مقصد منشیات کا تدارک اور معاشرتی جرائم کا خاتمہ کرنا ہے۔ اس ضمن میں ایس ایچ او تھانہ دلیوالہSI غلام حسن نے تھانہ دلیوالہ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔

اس دوران محمد عثمان ولد غلام رسول قوم قاضی سکنہ محلہ قاضیانوالہ دلیوالہ سے60 لیٹر شراب،سکندر اقبال ولد محمد یار سکنہ دلیوالہ سے 20 لیٹر شراب برآمد کر لی،ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کر کے مزید کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔