دنیا میں کورونا وائرس کے 7 کروڑ 31 لاکھ 90 ہزار 427 کیسز

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 کروڑ 31 لاکھ 90 ہزار 427 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 16 لاکھ 27 ہزار 900 ہو گئیں

دنیا میں کورونا وائرس کے 7 کروڑ 31 لاکھ 90 ہزار 427 کیسز

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 کروڑ 31 لاکھ 90 ہزار 427 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 16 لاکھ 27 ہزار 900 ہو گئیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 2 لاکھ 38 ہزار 38 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 6 ہزار 517 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 5 کروڑ 13 لاکھ 24 ہزار 489 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 3 لاکھ 8 ہزار 89 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 69 لاکھ 42 ہزار 822 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس کے امریکا میں 67 لاکھ 73 ہزار 70 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 27 ہزار 862 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 98 لاکھ 71 ہزار 663 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔