جولائی تا اکتوبر صنعتوں کی ترقی کی شرح 5.46 فیصد بڑھی، اسد عمر

معاشی سرگرمیوں میں تیزی آنےسےصنعتی ترقی میں بھی تیزی آگئی ہے: وفاقی وزیر منصوبہ بندی

جولائی تا اکتوبر صنعتوں کی ترقی کی شرح 5.46 فیصد بڑھی، اسد عمر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ جولائی تا اکتوبر بڑی صنعتوں کی ترقی کی شرح 5.46 فیصد بڑھی ہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ معاشی سرگرمیوں میں تیزی آنےسےصنعتی ترقی میں بھی تیزی آگئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اکتوبرمیں بڑی صنعتوں کی گروتھ گزشتہ اکتوبر کے مقابلے میں 6.6 فیصد رہی۔