پی ڈی ایم کے لاہور جلسے میں محمود اچکزئی کی جانب سے اہلِ لاہور کے خلاف  گمراہ کن بیان قابل مذمت ہے:اجمل چیمہ

زندہ دلانِ لاہور نے جلسے میں شرکت نہ کر کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیا ہے: صوبائی وزیر برائے وزیر اعلیٰ

پی ڈی ایم کے لاہور جلسے میں محمود اچکزئی کی جانب سے اہلِ لاہور کے خلاف  گمراہ کن بیان قابل مذمت ہے:اجمل چیمہ

لاہور:صوبائی وزیر برائے وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم اجمل چیمہ نے پی ڈی ایم جلسہ کو ایک فلاپ شو  قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زندہ دلانِ لاہور نے جلسے میں شرکت نہ کر کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیا ہے۔یہ بات خوش آئند ہے کہ اہل ِلاہورنے ایک پھر وزیر اعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ آج یہاں جاری ایک بیان میں صوبائی وزیر اجمل چیمہ نے کہا کہ محمود اچکزئی نے اہل لاہور کے خلاف انتہائی افسوسناک بیان دے کر شرمناک حرکت کی ہے جو قابل مذمت ہے۔ پی ڈی ایم کی قیادت نے کبھی قائد اعظم کے مزار کی بے حرمتی کی اور کبھی قومی اداروں کے خلاف انتہائی غیر ذمہ دار بیان دے کر ثابت کیا ہے کہ پی ڈی ایم ایک پاکستان مخالف تحریک ہے۔

انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کی قیادت کو چاہیے کہ وہ ہوش کے ناخن لیتے ہوئے اپنے وقتی مفادات کے لئے پاکستا ن کا امیج نہ خراب کرے اور ذمہ دار پاکستانی کے طور پر فوری طور پر محمود اچکزئی کی پارٹی سے لاتعلقی کا اظہار کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ لاہوریوں نے جلسہ میں نہ جاکر مسلم لیگ(ن) اور دیگر پارٹیوں کو ان کی اوقات دکھا دی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ اہلِ لاہور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پرپوری طرح متفق ہیں۔