پنجاب حکومت  ڈاکٹرز کی سیکورٹی کے لیے بل پاس کرنے جارہی ہے: راجہ بشارت

جس کے بعد وہ محفوظ اور پر امن ماحول میں اپنے فرائض منصبی ادا کر سکیں گے تاہم یہ ڈاکٹروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ سفید کوٹ کی عزت بحال کریں جو صرف خلوص دل سے انسانیت کی خدمت میں پوشیدہ ہے:صوبائی وزیر قانون، پارلیمانی امور و کوآپریٹوز

پنجاب حکومت  ڈاکٹرز کی سیکورٹی کے لیے بل پاس کرنے جارہی ہے: راجہ بشارت

لاہور :صوبائی وزیر قانون، پارلیمانی امور و کوآپریٹوز راجہ بشارت نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت  ڈاکٹرز کی سیکورٹی کے لیے بل پاس کرنے جارہی ہے جس کے بعد وہ محفوظ اور پر امن ماحول میں اپنے فرائض منصبی ادا کر سکیں گے تاہم یہ ڈاکٹروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ سفید کوٹ کی عزت بحال کریں جو صرف خلوص دل سے انسانیت کی خدمت میں پوشیدہ ہے. وہ آج یورنیورسٹی آف فیصل آباد کے 7 ویں کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی میڈیکل کالج کے فارغ التحصیل طلبا و طالبات میں انعامات اور اسناد تقسیم کر رہے تھے.

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی معاشرہ سفید کوٹ کی  بے پناہ  عزت کرتا ہے کیونکہ آپ دُکھی انسانیت کی خدمت کرتے ہیں. راجہ بشارت نے کہا کہ آپ میں سے بہت سے ایسے طلبہ ہوں گے جو دیہاتوں سے آئے ہیں مجھے ُامید ہے آپ وہاں کے لوگوں کے لیے مسیحا بنیں گے کیونکہ دیہات میں ڈاکٹروں کے نہ جانے کی وجہ سے وہاں کی آبادی کا کوئی پرسان حال نہیں ہوتا. راجہ بشارت کا ڈاکٹروں سے کہنا تھا کہ آپ اپنے حلف کی بھرپور پاسداری کرتے ہوئے اس امر کو یقینی بنائیں کہ جیسے معیاری تعلیم پر آپ کی یونیورسٹی کوئی سمجھوتہ نہیں کرتی اسی طرح آپ بھی اپنے پیشہ کی عظمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے. انہوں نے ڈگریاں حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے مزید کہا کہ میں یونیورسٹی کیسرپرست اعلی میاں محمد حنیف اور میاں رشید صاحب کا شکر گزارہوں جو ملک کی ترقی میں بھرپور حصہ ڈال رہے ہیں. بعد ازاں راجہ بشارت نے یونیورسٹی کی قرآن لائبریری کا دورہ کیا اور یونیورسٹی کے احاطے میں پودا بھی لگایا۔