میاں اسلم اقبال سے پاکستان کٹلری اینڈ سٹین لیس یوٹنینسلزمینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

وفد کاسمال انڈسٹریل اسٹیٹ وزیر آباد کی توسیع،ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کرنے اور کٹلری انسٹی ٹیوٹ پاکستان کو فعال بنانے کا مطالبہ ہمارے ہر صنعتی یونٹ کے پاس 10سے 20 لاکھ ڈالر تک برآمدی آرڈر زہیں لیکن لیبر کی کمی اور پروڈکشن کے مسائل ہیں،حکومت تعاون کرے وفد  برآمدات بڑھا کرملک کو معاشی طور پر مضبوط کیا جاسکتا ہے، درآمدات کم کر کے برآمدات بڑھانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں،صوبائی وزیر صنعت وتجارت

 میاں اسلم اقبال سے پاکستان کٹلری اینڈ سٹین لیس یوٹنینسلزمینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

لاہور:صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال سے آج سول سیکرٹریٹ میں پاکستان کٹلری اینڈ سٹین لیس یوٹنینسلزمینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفدنے ملاقات کی۔ جس میں کٹلری انڈسٹری کو درپیش مسائل،سمال انڈسٹریل اسٹیٹ وزیر آباد کے ترقیاتی امور اور چھوٹی صنعتوں کے فروغ کے لئے آسان قرضوں کی فراہمی کے معاملات پر بات چیت ہوئی۔اراکین وفد نے  اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  صنعتوں کے فروغ کے لئے حکومتی اقدامات اور صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

ہمارے ہر صنعتی یونٹ کے پاس 10سے 20 لاکھ ڈالر تک برآمدی آرڈر زہیں لیکن لیبر کی کمی اور پروڈکشن کے مسائل ہیں۔ سینئروائس چیئرمین مرزا عامر اللہ نے کہا کہ برآمدی آرڈر زپورے کرنے اور صنعتوں کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لئے حکومت تعاون کرے۔صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برآمدات کو بڑھاکر ہی ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔ اس لئے حکومت درآمدات کم کر کے برآمدات بڑھانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے کہا کہ کٹلری انڈسٹری کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔اگلے ہفتہ گوجرانوالہ کے دورہ کے دوران چاروں سمال انڈسٹریل اسٹیٹس میں ترقیاتی امور کا جائزہ لوں گا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے پنجاب روزگار سکیم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس سکیم کے تحت ایک کروڑ روپے تک کے آسان قرضہ جات دیئے جارہے ہیں۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ مقامی صنعت کاروں کا بھی اعتماد بحال کیا گیا ہے۔ حکومتی اقدامات کے باعث صوبے میں اربوں روپے کی نئی سرمایہ کاری آچکی ہے۔وفد نے سمال انڈسٹریل اسٹیٹ وزیر آباد کی توسیع،ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کرنے اور کٹلری انسٹی ٹیوٹ پاکستان کو فعال بنانے کا مطالبہ کیا۔وفد میں سینئر وائس چیئرمین کٹلری ایسوسی ایشن مرزا عامراللہ،وائس چیئرمین محمد عظیم،سابق چیئرمین حمزہ شکیل بُھٹہ،چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ سمال انڈسٹریل اسٹیٹ وزیر آباد محمد خالد مغل اور دیگر شامل تھے۔ ڈپٹی سیکرٹری کامرس یاسرالرحمان اور متعلقہ افسران بھی ملاقات میں موجود تھے۔