وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید کاعلامہ اقبال ٹاؤن میں زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں کا دورہ

جوڑے پل کشادگی منصوبے پر ساڑھے پانچ کروڑ روپے لاگت آئے گی،ٹریفک کا  بہاؤ بہتر بنانے میں مدد ملے گی

وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید کاعلامہ اقبال ٹاؤن میں زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں کا دورہ

لاہور: وزیر ہاؤسنگ واربن ڈویلپمنٹ پنجاب میاں محمود الرشید نے علامہ ا قبال ٹاؤن پی پی 160  میں جاری  ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے جوڑے پل کی کشادگی کے منصوبے کا دورہ کیا مزید براں سبزی و پھل منڈی مہران بلاک اور بدر و نرگس بلاک کی گرین بیلٹس کا بھی معائنہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ اور چیف انجینئر عبدالرزاق بھی اُن کے ہمراہ تھے۔جبکہ تحریک انصاف کے راہنماوقاص امجد اور ذیشان صدیقی بھی موجود تھے۔ میاں محمودالرشیدنے بتایا کہ جوڑے پل کشادگی منصوبے پر ساڑھے پانچ کروڑ روپے لاگت آئے گی اور اس کی تکمیل سے ٹریفک کا بہاؤ بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے ایل ڈی حکام کو کام مقررہ ر مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ جوڑے پل کے ملحقہ چوک سے تجاوزات کا فوراً خاتمہ کیا جائے تاکہ ٹریفک اور پیدل چلنے والوں کی مشکلات ختم ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ گرین بیلٹس کی کشادگی کے منصوبوں کو بھی جلد از جلد مکمل کیا جائے اور گرین بیلٹس پر گھاس اور خوبصورت پودے لگائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے حکام گرین بیلٹس کی خوبصورتی میں اضافہ کے لئے اقدامات کریں۔