صوبائی وزیر و ویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض نے آج فتیانہ ہاؤس میں کھلی کچہری لگا کر عوام کے مسائل سنے

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کے مسائل سے آگاہ ہے اور عوام کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں

صوبائی وزیر و ویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض نے آج فتیانہ ہاؤس میں کھلی کچہری لگا کر عوام کے مسائل سنے

لاہور : صوبائی وزیر و ویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض نے آج فتیانہ ہاؤس میں کھلی کچہری لگا کر عوام کے مسائل سنے۔ انہوں نے سائلین کی طرف سے پیش کی جانے والی درخواستوں پر عمل درآمد کیلئے متعلقہ افسران کو فوری ہدایات جاری کیں۔ صوبائی وزیر و ویمن ڈویلپمنٹ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کے مسائل سے آگاہ ہے اور عوام کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

اب سرکاری دفاتر میں عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر سنے جا رہے ہیں جبکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر باقاعدگی سے عوامی مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ بھر پور انداز میں جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام سے رابطے کو مزید بڑھایا جائے گا اور ان کے انفرادی مسائل کے حل وتحصیل کی ترقی سے متعلقہ تجاویز کو مقدم رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے دروازے عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت کھلے ہیں۔ اپنے علاقے کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔اس موقع پر انہوں نے سائلین کی طر ف سے پیش کی جانے والی درخواستوں پر عمل درآمد کے لئے احکامات جاری کئے۔