نائلہ باقر (PAS/BS-19)کو کمشنر او پی سی کا اضافی چارج دے دیا گیا

میڈم نائلہ باقر پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز کے 34th کامن سے تعلق رکھتی ہیں جن کا شمار قابل اور محنتی افسران میں ہوتا ہے

 نائلہ باقر (PAS/BS-19)کو کمشنر او پی سی کا اضافی چارج دے دیا گیا

لاہور : میڈم نائلہ باقر (PAS/BS-19) کوکمشنر اوور سیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔ میڈم نائلہ باقر پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز کے 34th کامن سے تعلق رکھتی ہیں جن کا شمار قابل اور محنتی افسران میں ہوتا ہے۔ قبل ازیں وہ اہم انتظامی عہدوں بشمول ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ، جنرل منیجر نیشنل ہائی وئے اتھارٹی، ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن جیسے اہم عہدوں پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں۔ لندن سکول آف اکنامکس سے گریجویٹ میڈم نائلہ باقر نے کمشنر   او پی سی کا چارج سنبھالتے ہوئے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ وہ اوورسیزپاکستانیوں کے جملہ مسائل کے احسن حل کیلئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائیں گی۔وائس چیئرپرسن اوور سیز پاکستانیز کمیشن پنجاب چوہدری وسیم اختر اورتمام افسران نے میڈم نائلہ باقر کی بطور کمشنر او پی سی تعیناتی پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔