صوبہ پنجاب میں ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے فنڈز کی منظوری

اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی عمران سکندر بلوچ سمیت ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ  انتظامی سیکرٹریز کی شرکت

صوبہ پنجاب میں ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے فنڈز کی منظوری

لاہور : پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 20ویں اجلاس میں روڈز اور آئی ٹی سیکٹرز کی2ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 1ارب 44 کروڑ 21لاکھ 9ہزار روپے کی منظوری دی۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی عمران سکندر بلوچ سمیت متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران سمیت سینئر چیف کوآرڈینیشن جاوید لطیف، اسسٹنٹ چیف کوآرڈینیشن شاہد ادریس نے شرکت کی۔ `صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں ضلع پاکپتن میں عارف والا ہائی وے تا بہاولنگر باؤنڈری تک (لمبائی 21.50 کلومیٹر) روڈ کو دو رویہ کرنے (ترمیمی) کیلئے 83 کروڑ 18 لاکھ 67 ہزار روپے اور سٹامپ پیپر کی آٹو میشن (ای سٹامپ) کیلئے 61 کروڑ 2 لاکھ 42 ہزار روپے شامل ہیں۔