محمد وسیم کا بلوچستان میں انٹرنیشنل فائٹ کروانے کا اعلان

محمد وسیم کا بلوچستان میں انٹرنیشنل فائٹ کروانے کا اعلان

انٹر نیشنل باکسر محمد وسیم نے بلوچستان میں انٹر نیشنل فائٹ کروانے کا اعلان کیا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ یہ لاہور کی طرز پر انٹر نیشنل باکسنگ کا ایونٹ ہو گا۔ ایونٹ میں امریکا ،برطانیہ سمیت دیگر ممالک کے باکسرز آئیں گے۔ میں امریکی باکسر کے خلاف فائٹ کروں گا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ایونٹ کروانے سے صوبے کا مثبت تشخص ابھرے گا، بلوچستان میں بھی ایونٹ لاہور کی طرز پر کامیاب ہو گا۔ محمد وسیم نے کہا کہ وہ ان دنوں آرام کر رہے ہیں اور یکم فروری سے اسکاٹ لینڈ میں ٹریننگ شروع کریں گے۔