رام گوپال ورما کی امیتابھ کے ساتھ نئی فلم کی منصوبہ بندی

رام گوپال ورما کی امیتابھ کے ساتھ نئی فلم کی منصوبہ بندی

بالی ووڈ کی کرائم اور گینگ وار فلموں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے ہدایت کار اور  فلم پروڈیوسر رام گوپال ورما جو ان دنوں گوا میں مقیم ہیں۔ وہ اپنے پسندیدہ اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ کسی نئی فلم بنانے کے حوالے سے منصوبہ بندی کررہے ہیں۔  یاد رہے کہ انھوں نے امیتابھ کے ساتھ 2005 میں سرکار، 2008 میں سرکار راج اور 2017 میں سرکار 3 بنائی تھی۔  گزشتہ چند برسوں سے یہ قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ وہ اب بالی ووڈ کے شہنشاہ کے ساتھ سرکار فور بنائیں گے۔ تاہم رام گوپال ورما نےکہا کہ انکے بگ بی کے ساتھ دیگر فلم کے حوالے سے کچھ منصوبے ہیں اور یقیناً اس میں سرکار فور شامل نہیں۔