ایڈیشنل سیشن جج گجرات امیر مختار گوندل نے آج سول جج وقاص ہاشمی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل گجرات کا دورہ

انھوں نے ہسپتال،کچن،نو عمروارڈ،خواتین وارڈ اور مختلف بیرکوں کا وزٹ کیا۔اس موقع پراسیران کی جانب سے کوئی شکایت نہ کی گئی۔ایڈیشنل سیشن جج نے جیل انتظامیہ کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کی

ایڈیشنل سیشن جج گجرات امیر مختار گوندل نے آج سول جج وقاص ہاشمی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل گجرات کا دورہ

لاہور : ایڈیشنل سیشن جج گجرات امیر مختار گوندل نے آج سول جج وقاص ہاشمی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل گجرات کا دورہ کیا۔انھوں نے ہسپتال،کچن،نو عمروارڈ،خواتین وارڈ اور مختلف بیرکوں کا وزٹ کیا۔اس موقع پراسیران کی جانب سے کوئی شکایت نہ کی گئی۔ ایڈیشنل سیشن جج نے جیل انتظامیہ کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیااورمعمولی جرائم میں ملوث 16قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم صادر کیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منڈی بہاؤالدین چوہدری تجمل حسین ہنجرا نے بھی سول جج غلام عباس شیرازی کے ہمراہ بسلسلہ انسپکشن ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین کا دورہ کیا۔انھوں نے جیل میں کوویڈ۔19سے نبٹنے کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد ہونے اور جیل میں مقید اسیران کی جانب سے انتظامیہ کے رویے کو سراہنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے سپرنٹنڈنٹ جیل کی کاوشوں کی بھی تعریف کی۔