صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کا دورہ، قومی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کا دورہ، قومی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی

اسلام آباد :صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل فیض حمید نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔

جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت کو مجموعی قومی سلامتی بشمول افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔صدر مملکت کو ان کی خصوصی دلچسپی کے شعبے ،سائبر سیکورٹی پر بھی بریفنگ دی گئی ۔صدر پاکستان نے قومی سلامتی کیلئے آئی ایس آئی کی کاوشوں کی تعریف کی اور ان کی پیشہ وارا نہ تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا