ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے2545 کیس،47 اموات رپورٹ ، این سی او سی

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے2545 کیس،47 اموات رپورٹ ، این سی او سی

اسلام آباد :گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث سندھ کے بعد پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 47 اموات ہوئیں جن میں سے 27 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2 ہزار 545 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 15 فیصد، پشاور میں 13 فیصد،لاہور 18 فیصد اور اسلام آباد میں 24 فیصد مریض ہیں۔

اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے سکردو میں 42 فیصد،کراچی میں 38 فیصد،مظفر آباد میں 30 فیصد اور گلگت میں 56 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 48 ہزار 910 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 16 ہزار 528،

پنجاب میں 17 ہزار 325، خیبرپختونخوا میں 9 ہزار 915،اسلام آباد میں 2 ہزار 43، بلوچستان میں 1 ہزار 592،گلگت بلتستان میں 721، آزاد کشمیر میں 786 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 16 ہزار 373 ہو چکی ہے۔

بلوچستان اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 237 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 42 ہزار 330 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 81 ہزار 392 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 21 ہزار 481, بلوچستان میں 28 ہزار 588، گلگت بلتستان میں 7 ہزار 163,

اسلام آباد میں 84 ہزار 83، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 39 ہزار 960،پنجاب میں 3 لاکھ 49 ہزار 111 اور سندھ میں 3 لاکھ 51 ہزار 6 مریض ہیں۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 22 ہزار 689 ہو چکی ہے۔جن میں سے سندھ میں 5 ہزار 647 اموات جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران 26 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔

پنجاب میں 10 ہزار 852 اموات جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 2 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 377 اموات جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،

اسلام آباد میں کل 787 اموات جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا،بلوچستان میں کل 317 اموات، گلگت بلتستان میں 113 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 596 اموات جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔

اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 52 لاکھ 48 ہزار 785 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 639 ہسپتالوں میں 2 ہزار 619 مریض زیر علاج ہیں