سعودی عرب، عازمین حج کو رہائشی مراکز اور شہروں سے براہ راست مسجد الحرام پہنچانے کا پروگرام

سعودی عرب، عازمین حج کو رہائشی مراکز اور شہروں سے براہ راست مسجد الحرام پہنچانے کا پروگرام

مکہ مکرمہ :سعودی عرب میں بسوں کی جنرل سنڈیکیٹ نے رواں سال حج کرنے والے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے رہائشی مراکز اور شہروں سے براہ راست مسجد الحرام پہنچانے والا پروگرام شروع کیا ہے۔عرب نیوز کے مطابق جنرل سنڈیکیٹ کا کہنا ہے کہ یہ کام اس کے لیے آسان ہے، حج کرانے والی کمپنیوں اور اداروں سے معاہدے ہوگئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ بسوں کی جنرل سنڈیکیٹ حج ٹرانسپورٹ کے حوالے سے اپنا ایک معیار مقرر کیے ہوئے ہے،ہر سفر سے قبل بسوں کا بغور جائزہ لیا جاتا ہے،مسافروں کا درجہ حرارت چیک کیا جاتا ہے اور ایک گاڑی میں 40 فیصد سے زیادہ افراد کو سفر کی اجازت نہیں ہوتی۔علاوہ ازیں بسوں کی جنرل سنڈیکیٹ نے ایک ہزار 800 گائیڈ اور 300 اہل آپریٹرز کی خدمات حاصل کی ہیں اور پچاس ورکشاپس قائم کیے ہوئے ہے۔جنرل سنڈیکیٹ نے ڈیجیٹل انفارمیشن پلیٹ فارم پرعمل درآمد بھی شروع کردیا ہے