قطر نے پاکستان کے لیے آن ارائیول ویزہ دینے کا اعلان کر دیا

قطر نے پاکستان کے لیے آن ارائیول ویزہ دینے کا اعلان کر دیا

قطر نے پاکستان کے لیے آن ارائیول ویزہ دینے کا اعلان کر دیا، قطری حکومت کی طرف سے تحریری احکامات جاری کرتے ہوئے پالیسی بھی متعارف کرادی گئی ہے۔قطر میں جاتے ہی اب پاکستانیوں کو ایئرپورٹ پر آن ارائیول ٹوئرسٹ ویزہ دیا جائے گا، پاکستانیوں کو 6 ماہ تک قابل استعمال پاسپورٹ اور ریٹرن ٹکٹ کی شرط ہوگی۔پالیسی کے مطابق آن ارائیول ٹوئرسٹ ویزہ کے لیے 100 قطری ریال فیس ادا کرنا ہوگی، قطر جانے والوں کی کورونا ویکسی نیشن، بچوں کے لیے پولیو ویکسی نیشن ضروری ہوگی۔قطر جانے والے کورونا منفی رپورٹ بھی ساتھ لانا ہوگی اور قطر حکومت کو آن لائن اپنی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔