فلپائنی لڑکی کی گمشدگی کا معاملہ،سی سی پی او لاہور ذولفقار حمید کی ہدایت پر انویسٹی گیشن پولیس کی بروقت کارروائی،ترجمان پولیس

فلپائنی خاتون لیلی بیتھ چارلس اغواء نہیں بلکہ چھٹی نہ ملنے کی وجہ بغیر بتائے اپنی مرضی سے  آرام کرنے کی غرض سے  اپنی سگی خالہ جوزفین کے گھر واقع گورومانگٹ روڈ چلی گئی تھی

فلپائنی لڑکی کی گمشدگی کا معاملہ،سی سی پی او لاہور ذولفقار حمید کی ہدایت پر انویسٹی گیشن پولیس کی بروقت کارروائی،ترجمان پولیس

فلپائنی لڑکی کی گمشدگی کا معاملہ،سی سی پی او لاہور ذولفقار حمید کی ہدایت پر انویسٹی گیشن پولیس کی بروقت کارروائی، 2 روز قبل گمشدہ ہونیوالی 36 سالہ فلپائنی خاتون لیلی بیتھ چارلس کو ڈھونڈ لیا گیا، فلپائنی خاتون لیلی بیتھ چارلس اغواء نہیں بلکہ چھٹی نہ ملنے کی وجہ بغیر بتائے اپنی مرضی سے  آرام کرنے کی غرض سے  اپنی سگی خالہ جوزفین کے گھر واقع گورومانگٹ روڈ چلی گئی تھی، لیلی بیتھ چا رلس کے اغواء کا مقدمہ شہری محمود انصاری کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ شمالی چھاؤنی میں درج کیا گیاتھا۔ انویسٹی گیشن پولیس شمالی چھاؤنی نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے فلپائنی خاتون لیلی بیتھ چارلس کو تلاش کیا۔ سی سی پی او لاہور ذولفقار حمید کا فلپائنی خاتون کی بازیابی پر پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان۔