کورونا سے دنیا بھر میں 80 لاکھ کے قریب افراد متاثر جبکہ اس سے ہلاکتیں 4 لاکھ 35 ہزار 593 ہو گئیں

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی موذی وباء نے مسلسل اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے

کورونا سے دنیا بھر میں 80 لاکھ کے قریب افراد متاثر جبکہ اس سے ہلاکتیں 4 لاکھ 35 ہزار 593 ہو گئیں

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 79 لاکھ 95 ہزار 480 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 4 لاکھ 35 ہزار 593 ہو گئیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی موذی وباء نے مسلسل اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔ مختلف ممالک میں کورونا وائرس کی وباء کا زور ٹوٹ چکا ہے تو کہیں یہ عروج پر ہے اور کہیں اس کے کیسز اور اموات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 34 لاکھ 49 ہزار 827 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 54 ہزار 153 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 41 لاکھ 10 ہزار 60 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔