معروف اداکار شان شاہد نے ’ارطغرل غازی‘ کو ’ماسٹر پیس‘ قرار دے دیا

معروف اداکار شان شاہد نے ’ارطغرل غازی‘ کو ’ماسٹر پیس‘ قرار دے دیا

پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد نے ترکش سیریز ’دیرلیش ارطغرل‘  نشر کرنے کی پہلے مخالفت کی اور اب ’ماسٹر  پیس‘ قرار دے دیا۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ’دیرلیش ارطغرل‘ اردو میں ڈب کر کے سرکاری ٹی وی چینل پر یکم رمضان سے نشر کی جارہی ہے، وزیر اعظم کی اس فرمائش کی مخالفت سب سے پہلے شان نے ہی کی تھی۔

 

شان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی مواد سرکاری چینل پر نشر نہیں کیا جانا چاہئے ، شان کے اس بیان کے بعد سے ایک تنازع کی صورتحال پیدا ہوگئی تھی اور سوشل میڈیا صارفین سمیت مشہور شخصیات نے بھی اداکار کے اس بیان کی مذمت کی تھی۔ حالیہ سوشل میڈیا پیغام میں شان نے ’دیریلش ارطغر ل ‘ کو ایک شاہکار سیریز قرار دیتے ہوئے لکھا کہ وہ  ’دیرلیش ارطغرل‘ دیکھ کر ابھی فارغ ہوئے ہیں، بلاشبہ یہ ایک کلاسک ماسٹر پیس ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ارطغرل غازی کے پوسٹر کی تصویر بھی شیئر کی اور ڈرامے کے پروڈیوسرز کا ایسا شاہکار تخلیق کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔