فضا میں اڑنے والی موٹر سائیکل کا پہلی بار تجربہ کرنے والا پولیس اہلکار واقعے میں بال بال بچ گیا

موٹرسائیکل کی آزمائشی پرواز لینے والے اہلکار کا نام ظاہر نہیں کیا گیا البتہ اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کردی گئی

فضا میں اڑنے والی موٹر سائیکل کا پہلی بار تجربہ کرنے والا پولیس اہلکار واقعے میں بال بال بچ گیا

فضا میں اڑنے والی موٹر سائیکل کا پہلی بار تجربہ کرنے والا پولیس اہلکار واقعے میں بال بال بچ گیا۔ دبئی میں ایک اہلکار فضا میں اڑنے والی بائیک چلانے کا تجربہ کررہا تھا کہ اس دوران وہ اچانک زمین پر آگرا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل مکمل تباہ ہوگئی۔ موٹرسائیکل کی آزمائشی پرواز لینے والے اہلکار کا نام ظاہر نہیں کیا گیا البتہ اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کردی گئی۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اناڑی اہلکار موٹرسائیکل پر بیٹھنے کے بعد سے ہی الجھن کا شکار تھا یا پھر وہ غیر ارادی طور پر خود کو ماہر سمجھ رہا تھا جس کی وجہ سے اُس کو بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ توازن بگڑنے کے بعد ایک دم سے اہلکار گاڑی سمیت کمر کے بل زمین پر آکر گرا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل مکمل تباہ ہوگئی۔