بھکر : ایس ایچ او تھانہ سرائے مہاجرانسپکٹر احسان اللہ خان نے متعدد وارداتوں میں ملوث 2 ڈکیت گرفتار کرلیے

ملزمان کے قبضہ سے نقدی رقم کل مبلغ /35350 روپے 2عدد موبائل فونز، 2 عدد پسٹل 30 بور معہ 4 ضرب کارتوس برآمد کرلیے

بھکر : ایس ایچ او تھانہ سرائے مہاجرانسپکٹر احسان اللہ خان نے متعدد وارداتوں میں ملوث 2 ڈکیت گرفتار کرلیے

بھکر : تفیصلات کے مطابق ڈی پی او بھکر  کیپٹن (ر)محمدعلی ضیاءکی ہدایات،  ایس ایچ او تھانہ سرائے مہاجرانسپکٹر احسان اللہ خان نے متعدد وارداتوں میں ملوث 2 ڈکیت گرفتار کرلیے  پر جرائم کے خاتمے،مجرمان کی گرفتاری اور امن اومان کے قیام کیلئے بھکر پولیس بھرپور کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔اس ضمن میں ایس ایچ او تھانہ سرائے مہاجر نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ 2 ڈکیت مسمی آصف ولد اللہ داد قوم گورچھہ سکنہ مسلم کوٹ ،مسمی نوید حسین ولد تاج محمد سکنہ مسلم کوٹ جوکہ متعدد وارداتوں میں ملوث تھےکو گرفتار کرلیا۔

ملزمان کے قبضہ سے نقدی رقم کل مبلغ /35350 روپے 2عدد موبائل فونز، 2 عدد پسٹل 30 بور معہ 4 ضرب کارتوس برآمد کرلیے۔ملزمان کے خلاف مزید کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ ایک اور کاروائی میں ایس ایچ او تھانہ منکیرہ انسپکٹراحمد عباس خان نے ایک مجرم اشتہاری مسمی عامر خان ولد رزاق خان سکنہ میانوالی کو گرفتار کرلیا ۔کامیاب کاروائی پر ڈی پی او بھکر نے ایس ایچ او اور ٹیم کو شاباش دی۔اور مزید جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی تیز کرنے کی ہدایت کی۔