کورونا وائرس کے چیلنج کے باوجود پنجاب حکومت نے ایک متوازن بجٹ پیش کیا: : محمد رضوان 

تمام اسٹیک ہولڈرز کے توسط سے پنجاب کو  ہر قسم کی آلودگی سے پاک کرنا ہی عزم ہے: صوبائی وزیر تحفظ ماحولیات

کورونا وائرس کے چیلنج کے باوجود پنجاب حکومت نے ایک متوازن بجٹ پیش کیا: : محمد رضوان 

لاہور : صوبائی وزیر تحفظ ماحولیات محمد رضوان نے کہا ہے کہ بلا شبہ پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے چیلنج کے ہوتے ہوئے ایک متوازن بجٹ پیش کیا ہے جبکہ دنیا بھر کی معیشت کورونا کی وجہ سے بری طرح متاثر ہو رہی ہے تاہم پنجاب حکومت نے تمام غیر ضروری خرچوں وغیرہ پر کٹ لگاتے ہوئے اپنے محدود وسائل کے اندر آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں محکمہ ماحولیات کے لئے ایک مناسب بجٹ مختص کیا گیا ہے جو کہ محکمہ کو ترقی کے منصوبوں کی تکمیل میں درپیش ہر قسم کی رکاوٹوں کو با آسانی ختم کرسکے گا۔

انہوں نے کہاکہ مالی سال 2020-21کے لئے محکمہ تحفظ ماحولیات نے عوام الناس کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے اورماحول کو آلودگی سے پاک کرنے کیلئے عوام میں مختلف قسم کی بیداری مہم،پانی اور ہوا وغیرہ کو صاف رکھنے کیلئے مختلف اقدامات، صوبہ بھر میں قائم بھٹوں کی مانیٹرنگ کے عمل میں بہتری، سڑکوں پر چلنے والی عوامی گاڑیوں کی جانچ پڑتال،ماحولیاتی آلودگی کو مانیٹر کرنے کیلئے اسٹیشنز کیا قیام،ہر تحصیل وڈسٹرکٹ میں ماحولیاتی دفاتر کے قیام،بھٹوں وغیرہ میں جدید ٹیکنالوجی زگ زیگ پرمنتقلی۔

فصلوں وغیرہ کے بقایہ جات یا فضلہ کو جلانے کی ممانعت، اسٹیل انڈسٹری میں گیس کو صاف کرنے کیلئے مختلف آلات کی تنصیب،صوبہ بھر میں سرسبز انقلاب لانے کیلئے درختوں کی تعداد میں اضافہ،ماحولیاتی آلودگی کو جانچنے کیلئے مختلف لیبز کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے متعد د اقدامات کیئے ہیں تاہم اگلے مالی سال کے بجٹ میں ایک خطیر رقم کے باعث صوبہ کو ہر قسم کی آلودگی سے پاک کرنے کے لئے متعدد اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔