حکومت پنجاب نے مشکل حالات میں بہترین بجٹ پیش کیاہملک اسد علی کھوکھر

تحریک انصاف کی حکومت ملکی معاشی استحکام کے لئے بھرپور کوشش کررہی ہے صوبائی وزیر جنگلی حیات و ماہی پروری

حکومت پنجاب نے مشکل حالات میں بہترین بجٹ پیش کیاہملک اسد علی کھوکھر

لاہور:صوبائی وزیر جنگلی حیات و ماہی پروری ملک اسدکھوکھر نے پنجاب حکومت کے بجٹ 2020-21کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل حالات میں موجودہ حکومت نے بہترین اور متوازن بجٹ پیش کیا ہے جس پر وزیراعلی عثمان بزدار مبارکباد کے مستحق ہیں -انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے وژن اور وزیراعلی سردار عثمان بزدار کی زیر قیادت پنجاب حکومت معاشی استحکام کے لئے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے- انہوں نے کہا کہ کرونا وبا کے پیش نظر موجودہ حکومت کو کچھ سخت فیصلے کرنے پڑے مگر ہماری کوشش ہے کہ عام آدمی کو ریلیف ملے-

صوبائی وزیر جنگلی حیات ملک اسد علی کھوکھر نے کہا کہ بزدار حکومت نے صوبائی بجٹ 2020-21 میں صحت، تعلیم اور سوشل سیکٹر کے لئے خطیر رقم مختص کی ہے- کرونا وبا کے اثرات سے منٹنے کے لئے 106ارب روپے کی رقسم محتص کی گئی ہے تاکہ صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کا مکمل خاتمہ ہو-ملک اسد علی کھوکھر کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی اخراجات میں نمایاں کمی کی نئی مثالیں قائم کرنے کے ساتھ ساتھ گڈ گورننس کے فروغ کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے-