یہ پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹیکس ریلیف پیکج بجٹ ہے: راجہ راشد حفیظ

پنجاب حکومت نے خواندگی وغیر رسمی بنیادی تعلیم کیلیے مجموعی طور پر 3ارب روپے کی رقم مختص کرکے دوردراز علاقوں کے بچوں کی تعلیم کے لیے اہم اقدام کیا ہے

یہ پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹیکس ریلیف پیکج بجٹ ہے: راجہ راشد حفیظ

 صوبائی وزیرلٹریسی راجہ راشد حفیظ نے کہا کہ ملک کو درپیش موجودہ صورت احوال کے تناظر میں پنجاب حکومت کی جانب سے عوام دوست بجٹ کا پیش کیا جانااحسن اقدام ہے۔ یہ پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹیکس ریلیف پیکج بجٹ ہے۔بجٹ میں صحت تعلیم اور دیگر شعبہ جات کے لیے رقوم مختص کی گئی ہے۔ پنجاب حکومت نے خواندگی وغیر رسمی بنیادی تعلیم کیلیے مجموعی طور پر 3ارب روپے کی رقم مختص کرکے دوردراز علاقوں کے بچوں کی تعلیم کے لیے اہم اقدام کیا ہے۔