تحریک انصاف کی حکومت نے عوام دوست ٹیکس فری بجٹ پیش کرکے عوام کے دل جیت لئے :محسن خان لغاری

پنجاب حکومت نے متوازن ترقی کی بنیاد رکھ دی ہے: صوبائی وزیر آبپاشی

تحریک انصاف کی حکومت نے عوام دوست ٹیکس فری بجٹ پیش کرکے عوام کے دل جیت لئے :محسن خان لغاری

لاہور: صوبائی وزیر آبپاشی محسن خان لغاری نے پنجاب حکومت کے بجٹ 2020-21 کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے عوام دوست ٹیکس فری بجٹ پیش کرکے عوام کے دل جیت لئے ہیں - موجودہ حکومت نے مشکل حالات میں بہترین اور متوازن بجٹ پیش کیا ہے جس پر وزیراعلی عثمان بزدار مبارکباد کے مستحق ہیں - انہوں نے کہا کہ وزیراعلی عثمان بزدار مبارکباد کے مستحق ہیں - انہوں  نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے وژن اور وزیراعلی عثمان بزدار کی زیر قیادت پنجاب حکومت معاشی استحکام کے لئے بھرپور کوشش جاری رکھے ہوئے ہے-

صوبائی وزیر آبپاشی محسن خان لغاری نے کہا کہ بزدار حکومت صوبائی بجٹ 2020-21 میں کرونا وبا سے نمٹنے، صحت، تعلیم اور شوشل سیکٹر کے لئے خطیر رقم مختص کی ہے - کرونا وبا کے اثرات سے مٹنے کے لئے 106ارب روپے کی رقسم مختص کی گئی ہے تاکہ پنجاب میں کرونا وائرس کا خاتمہ ممکن ہو- محسن خان لغاری نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے بجٹ 2020-21 میں محکمہ آبپاشی کو 37ارب 40کروڑ روپے کی رقم مہیا کی ہے- آبپاشی کے شعبے میں چند اہم منصوبوں میں اسلام بیراج کی بحالی اور توسیع، جلال پور کینال کی تعمیر اورتریموں بیراج اور اس سے منسلک تین نہروں کی حالی اور توسیع شامل ہے-