صوبائی وزیر جنگلات محمد سبطین خان کا صوبائی بجٹ 2020-21 پر اظہار خیال

مشکل مالی حالات اور کرونا وائرس کے باوجود پنجاب حکومت نے متوازن بجٹ پیش کیا ہے:  وزیر جنگلات محمد سبطین خان

صوبائی وزیر جنگلات محمد سبطین خان کا صوبائی بجٹ 2020-21 پر اظہار خیال

لاہور : صوبائی وزیر جنگلات محمد سبطین خان نے کہہ ہے کہ مشکل مالی حالات اور کرونا وائرس کی وبا کے باوجود پنجاب حکومت نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں مثالی اور متوازن بجٹ پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہہ کہ محروم طبقہ کی خوشحالی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔  آئندہ مالی سال کے بجٹ میں محکمہ جنگلات کے لئے مجموعی طور پر 8 ارب 73 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے.

انہوں نے کہہ کہ وزیراعظم پاکستان کے ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت پنجاب حکومت صوبہ کو سرسبزوشاداب بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے شجر کاری میں اضافہ سے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں مدد ملے گی وزیر جنگلات نے مزید کہہ کہ ترقیاتی اسکیموں بلخصوص ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحط صوبہ میں جنگلات کے پھیلاو پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے آئندہ مالی سال میں محکمہ جنگلات میں جاری ترقیاتی اسکیموں پبی نیشنل پارک کے قیام, درگئی گل فاریسٹ نیشنل پارک کے قیام اور دیگر منصوبوں پر خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔

مشکل حالات میں تاریخی ریلیف بجٹ پیش کیا گیا ہے.شاندار اور مثالی بجٹ پیش کرنے پر پنجاب حکومت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔