میاں محمود الرشید کی بزنس فرینڈلی بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو مبارکباد

پنجاب حکومت نے مشکل معاشی صورتحال میں بہترین بجٹ پیش کیا , نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کیلئے 1 ارب روپے مختص کئے جا رہے ہیں

میاں محمود الرشید کی بزنس فرینڈلی بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو مبارکباد

لاہور : وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے بزنس فرینڈلی بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے مشکل معاشی صورتحال میں بہترین بجٹ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کیلئے 1 ارب روپے مختص کئے جا رہے ہیں۔یہ رقم وفاق کے 30 ارب روپے کے پیکج کے علاوہ ہے۔جبکہ بڑے شہروں میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے کیلئے 5 ارب روپے مختص کئے جا رہے ہیں۔یہ پلانٹس لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور راولپنڈی میں تعمیر کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا ک آب پاک اتھارٹی کیلئے 2 ارب 50 کروڑ روپے کی رقم مختص کی جا رہی ہے۔آب پاک اتھارٹی عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائے گی۔