معاشی دباؤ میں جکڑے ہوئے نا مساعد حالات میں بھی پنجاب حکومت کا کوئی نیا ٹیکس نہ لگانا خوش آئند ہے: زوار حسین وڑائچ

عوامی منصوبوں کے لیے خاطر خواہ رقم مختص کی گئی ہے۔ چھوٹے کاروبار سے منسلک دوکانداروں کو ٹیکسوں میں کافی حد تک چھوٹ دی گئی ہے: صوبائی وزیر جیل خانہ جات

معاشی دباؤ میں جکڑے ہوئے نا مساعد حالات میں بھی پنجاب حکومت کا کوئی نیا ٹیکس نہ لگانا خوش آئند ہے: زوار حسین وڑائچ

لاہور: صوبائی وزیر جیل خانہ جات زوار حسین وڑائچ نے صوبائی پیش کردہ بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ کورونا وباء کے باوجود پنجاب نے بہترین بجٹ پیش کیا ہے۔ معاشی دباؤ میں جکڑے ہوئے نا مساعد حالات میں بھی پنجاب حکومت کا کوئی نیا ٹیکس نہ لگانا خوش آئند ہے۔انھوں نے کہا کہ عوامی منصوبوں کے لیے خاطر خواہ رقم مختص کی گئی ہے۔ چھوٹے کاروبار سے منسلک دوکانداروں کو ٹیکسوں میں کافی حد تک چھوٹ دی گئی ہے۔زوار حسین وڑائچ نے مزید بتایا کہ ترقیاتی بجٹ کے لیے 373ارب روپے اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے لیے 15ارب روپےکی بڑی رقم مختص کرنے کا کریڈٹ بھی وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو جاتا ہے۔