زرمبادلہ کے ذخائرمیں 11 ماہ کے دوران 24.84 فیصدکی شرح سے بڑھوتری ہوئی، سٹیٹ بینک

زرمبادلہ کے ذخائرمیں 11 ماہ کے دوران 24.84 فیصدکی شرح سے بڑھوتری ہوئی، سٹیٹ بینک

اسلام آباد :زرمبادلہ کے ذخائرمیں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں 24.84 فیصدکی شرح سے بڑھوتری ریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام پرملکی زرمبادلہ کے ذخائر کاحجم 18.886 ارب ڈالرتھا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 12.132 ارب ڈالراور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 6.754 ارب ڈالرتھا۔جاری مالی سال میں 4 جون 2021 تک زرمبادلہ کے ذخائرمیں 4.691 ارب ڈالرکانمایاں اضافہ ہواہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق 4 جون کو سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 16.414 ارب ڈالر اوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 7.163 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا۔جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں زرمبادلہ کے ذخائرمیں 24.84 فیصدکی شرح سے بڑھوتری ہوئی ہے