فلم ’لگان‘ کے 20 سال مکمل ہونے پرعامرخان کا سابق بیوی کوخراج تحسین

فلم ’لگان‘ کے 20 سال مکمل ہونے پرعامرخان کا سابق بیوی کوخراج تحسین

ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامرخان نے اپنی بلاک بسٹرفلم ’لگان‘ کے 20 سال مکمل ہونے پرسابق بیوی رینا کو خراج تحسین پیش کیا۔عامر خان کی فلم ’لگان‘ کا شمار بالی ووڈ کی معروف ترین فلموں میں ہوتا ہے جس نے کامیابی کے خوب جھنڈے گاڑھے تھے اور مداح آج بھی فلم بارباردیکھنے کے خواہشمند ہوتے ہیں۔فلم کی کہانی جاندارہونے کے ساتھ ساتھ اداکاروں کی طرف سے نبھائے جانے کرداربھی اپنی مثال آپ تھے فلم لگان کے 20 سال مکمل ہونے پراداکار نے اپنی سابق اہلیہ رینا کوخراج تحسین بھی پیش کیا۔ اداکارنے کہا کہ رینا کے ساتھ میری شادی سالوں رہی لیکن رینا کو پروڈکشن کے بارے میں کچھ نہیں معلوم تھا۔ پروڈکشن کے بارے میں نہ جانتے ہوئے بھی رینا نے فلم کی بہترین پروڈکشن دی۔عامرخان نے کہا کہ لگان کے فائنل کرنے سے قبل میں نے رینا سے کہا کہ مجھے تمہاری مدد چاہیئے، میں ایک فلم پروڈیوس کررہا ہوں جس پررینا نے کہا کہ مجھے پروڈکشن کا بالکل علم نہیں۔ اداکارنے کہا کہ مجھے رینا پرپورا بھروسہ تھا اورمیں چاہتا تھا کہ وہ فلم پروڈیوس کرے جوبہترین اندازمیں کیا گیا اورمیں یہ ہمیشہ یاد رکھوں گا۔